کھڑے ہوکر پانی پیناصحت کیلئے نقصان دہ ہے: ماہرین

10:16 AM, 6 Jul, 2017

 کھڑے ہوکر پانی پینا  صحت کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے بھی خلاف سمجھا جاتا ہے اور اس حوالے سے اب ماہرین  کی تحقیق کے مطابق انسانی جسم کا دو تھائی وزن پانی کی وجہ سے ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے  کیونکہ اس سے جسم میں نمی برقرار رہتی ہے اور فضول مادہ خارج ہوتاہے۔

زیادہ پانی پینے سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہماری دائمی صحت کے لیے بہت مفید ہے اس لیے ماہرین صحت بھی ہمیں روزانہ تقریباً 8 گلاس پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ہربل ماہرین کا کہنا ہے کہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے ہماری نسیں کھنچاؤ کا شکار ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے آپ کے پینے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ جس طریقے سے ہم آہستہ آہستہ کھانا کھاتے ہیں اسی طرح آرام سے پانی بھی بیٹھ کر پینا چاہیئے۔

پانی جلدی میں پینے سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے جس سے دل اور پھیپھڑوں کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ 
اس لیے ہمیں بیٹھ کر اور سکون کے ساتھ پانی پینا چاہئیے تاکہ ہماری صحت پر کوئی بُرے اثرات نہ پڑیں

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں