میری زندگی پر فلم بن گئی تو بہت سے لوگ دیکھ کر ہی مر جائیں گے، سلمان خان

میری زندگی پر فلم بن گئی تو بہت سے لوگ دیکھ کر ہی مر جائیں گے، سلمان خان
کیپشن: اس بوریت بھری زندگی پر فلم کیسے بن سکتی ہے.... فوٹؤ: فائل

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے اپنی زندگی پر فلم بنانے سے متعلق ردعمل ظاہر کر دیا ۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی اتنی دلچسپ نہیں کہ اس پر فلم بنائی جائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا اپنی زندگی پر فلم بنانے سے متعلق کہنا تھا کہ ’ دیکھا جائے تو میری زندگی زیادہ دلچسپ نہیں ہے اور اس بوریت بھری زندگی پر فلم کیسے بن سکتی ہے اگر میری زندگی پر فلم بن گئی تو بہت سے لوگ دیکھ کر ہی مر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سلمان خان کا اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرانے کا فیصلہ

بالی ووڈ سپر سٹار کا کہنا تھا کہ اول تو یہ کہ میں کسی کو بھی اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت نہیں دوں گا دوئم اگر ایسا ممکن بھی ہو جائے تو پہلے فلم کی کہانی لکھنی پڑے گی جوکہ صرف میں ہی لکھ سکتا ہوں اور میرا کردار شائد ہی کوئی اداکار کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملیکا شروات بالی ووڈ انڈسٹری کا شرمناک چہرہ سامنے لے آئیں

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سلمان خان ان دنوں فلم ’دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ حوالے سے امریکہ میں قیام پزیر ہیں جس کے بعد وہ فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کریں گے۔