عدالتی فیصلے کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ، خورشید شاہ

عدالتی فیصلے کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ، خورشید شاہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوازشریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے وقت کو غلط قرار دیدیا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ملک میں پہلی بار ایک طاقتور کو سزا ہوئی: عمران خان
 

خورشید شاہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن(ر)صفدر کو ملنے والے سزاﺅں اور جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کا وقت غلط ہے ۔

  

یہ خبر بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے نواز شریف ،مریم نوا ز کیپٹن صفدر کیخلاف فیصلے کو مسترد کر دیا
 

ان کا کہناتھاکہ اب جب الیکشن کا وقت ہے ایسافیصلہ کئی معنی نکالے گاجس کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ،یہ فیصلہ 3ماہ قبل آجانا چاہیے تھا ۔خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے اور پاناما کافیصلہ اسمبلی میں لاتے تو یہ وقت نہ دیکھتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں