ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت 'امریکا پارٹی' بنانے کا اعلان کر دیا

12:20 PM, 6 Jul, 2025

واشنگٹن : امریکہ کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نئی سیاسی جماعت 'امریکا پارٹی' بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مسک کے مطابق یہ جماعت امریکہ میں موجود دو بڑی جماعتوں، ریپبلکن اور ڈیموکریٹ، کے روایتی سیاسی نظام کا ایک متبادل ہوگی۔

ایلون مسک نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام ملک کو کرپشن اور بدانتظامی کی طرف لے جا رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ایسی قیادت سامنے آئے جو صرف طاقتوروں کی نہیں بلکہ عام عوام کی خدمت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'امریکا پارٹی' عوام کو حقیقی آزادی اور اختیار دینے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

ابھی تک اس جماعت کی باقاعدہ رجسٹریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور ٹیکس منصوبوں پر تنقید کی تھی، جس کے باعث ان دونوں کے درمیان اختلافات بھی بڑھ گئے ہیں۔

مزیدخبریں