آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اور حکومت میں ٹکراؤ، ڈپٹی آرمی چیف کا کھلا احتجاج

03:18 PM, 6 Jul, 2025

نئی دہلی : آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ ڈپٹی آرمی چیف لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے FICCI ٹیکنیکل فورم پر اپنے خطاب میں کھلے الفاظ میں بھارتی حکومت پر تنقید کی۔

جنرل راہول سنگھ کا کہنا تھا کہ حکومت نے دفاعی ٹیکنالوجی پر ایک فیصد سے بھی کم سرمایہ کاری کی، جس کی وجہ سے فوج کو شدید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ "فوج تنہا جنگ نہیں جیت سکتی، اسے سیاسی حمایت، بروقت فیصلے اور وسائل درکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حالیہ بحران میں سیاسی غلطیوں کا شفاف احتساب ناگزیر ہے۔ بھارتی فوجی حلقے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ "ناکامی کا بوجھ صرف فوج پر نہ ڈالا جائے۔"

ادھر حکومت کی جانب سے مسلسل یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آپریشن سندور مکمل طور پر کامیاب رہا، تاہم فوجی قیادت کے حالیہ بیانات نے اس دعوے پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بھارتی فضائیہ اور فوج کے اعلیٰ افسران تسلیم کر چکے ہیں کہ پاکستان کے پریسیژن اسٹرائیکس سے بھارت کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ناکامی کی بڑی وجوہات میں وسائل کی کمی، فیصلوں میں تاخیر اور کرپشن شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب “ذمہ داری کا کھیل” شروع ہو چکا ہے، جس میں ہر فریق اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں