ورلڈکپ ناکامی کے بعد نیمار کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

12:40 PM, 6 Jul, 2026

میکسیکو:پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں شکست کے بعد برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ شکست کے بعد نیمار جذباتی ہو گئے اور میچ کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی اور ان کے لیے یہ سفر اسی مقام پر مکمل ہوا جہاں سے ان کا آغاز ہوا تھا۔

نیمار نے کہا کہ یہ سٹیڈیم ان کے کیریئر کا اہم حصہ رہا ہے اور وہ اسی مقام پر اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کر رہے ہیں۔ میچ کے بعد وہ جذباتی انداز میں دکھائی دیے۔

34 سالہ نیمار نے برازیل کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ 10 اگست 2010 کو امریکہ کے خلاف کھیلا تھا۔ اپنے شاندار کیریئر میں انہوں نے برازیل کے لیے 80 گول اسکور کیے، جو انہیں قومی ٹیم کے تاریخ کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں شامل کرتا ہے۔

مزیدخبریں