صدر مملکت آصف علی زرداری کا 4 روزہ کرغزستان کا دورہ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوگی

01:18 PM, 6 Jul, 2026

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری یہ دورہ کرغز صدر کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ گزشتہ 21 برس میں کسی پاکستانی صدر کا کرغزستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران صدر مملکت کی اپنے کرغز ہم منصب سے ون آن ون ملاقات متوقع ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنما پاکستان اور کرغزستان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیں گے، جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ ان مذاکرات میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط اور مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

مزیدخبریں