گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس: ملزم شناختی پریڈ کے لیے جیل منتقل، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی

05:54 PM, 6 Jul, 2026

اسلام آباد: گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کیس میں مقدمہ درج کر کے گرفتار ملزم سعد عباسی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ شناختی پریڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

ادھر گرفتار ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ فوٹیج میں ملزم کو فیض آباد بس اڈے سے لاہور روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ ایک خاتون کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تفتیشی ادارے فوٹیجز کی مدد سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خاتون کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور فرض شناسی کی روشن مثال ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزیدخبریں