امریکہ کی عالمی ساکھ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے:ٹرمپ

07:10 PM, 6 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، فوج دنیا کی سب سے طاقتور ہے اور ایران کے ساتھ معاملات میں پیش رفت جاری ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ اکاؤنٹ کو باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے اور اس منصوبے کے لیے مائیکرون کمپنی نے 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے وینزویلا میں اپنی برتری کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔

ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تہران کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، جبکہ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کو عسکری طور پر شکست دی ہے اور ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچے گی، اور یہ ہدف مقررہ وقت سے پہلے حاصل ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق ان بیانات کو سیاسی دعووں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی آزاد تصدیق ضروری ہے۔

مزیدخبریں