ہیری کی عدالت پیشی، 130سال میں پہلی بار  کوئی برطانوی شہزادہ عدالت میں پیش ہوا

ہیری کی عدالت پیشی، 130سال میں پہلی بار  کوئی برطانوی شہزادہ عدالت میں پیش ہوا

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری عدالت میں پیش ہوگئے۔130 برسوں میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ  کوئی برطانوی شہزادہ عدالت میں پیش ہوا ہے ۔
 برطانوی شہزادہ ہیری آج لندن ہائی کورٹ میں بطور گواہ پیش ہو ئے۔ 1890 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب عدالت میں برطانوی شاہی خاندان کی کوئی شخصیت پیش ہوئی ۔انیسویں صدی میں ملکہ وکٹوریہ کے بڑے بیٹے پرنس آف ویلز البرڈ ایڈورڈ (ہفتم) دو مقدمات طلاق اور تاش کھیلنے کے دوران دھوکا دہی میں پیش ہوئے تھے۔

ملکہ الزبتھ کی بیٹی شہزادہ این بھی ایک مقدمے میں پیش ہوئی تھیں جب ان کے پالتو کتے نے دو بچوں کو حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔
تاہم  یہ دونوں  پیشیاں انتہائی مختصر تھیں۔ شہزاہ ہیری لندن ہائی کورٹ میں برطانوی میڈیا گروپ ’مرر گروپ نیوز پیپر‘ کے خلاف اپنے مقدمے میں گواہی دینے پیش ہوئے۔

 شہزادہ ہیری کا  موقف  تھا کہ  برطانوی میڈیا گروپ نے 1991 سے لے کر 2011 کے دوران بڑے پیمانے پر غیر قانونی سرگرمیاں کیں۔اس مقدمے میں شہزادہ ہیری کے علاوہ 100 دیگر لوگ بھی میڈیا گروپ کے خلاف مدعی بنے۔


یاد رہے کہ مرر گروپ نیوز پیپر نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

مصنف کے بارے میں