"فخر ہے کہ دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ بندی کرائی" صدر ڈونلڈ ٹرمپ

10:02 AM, 6 Jun, 2025

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں فخر ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت جیسے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹالنے میں کردار ادا کیا۔

یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کو واضح پیغام دیا کہ "اگر گولیاں چلیں گی تو تجارت نہیں ہو گی"، اور یہی پیغام کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوا۔

ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت "بہت مضبوط لیڈرشپ" ہے، جس نے خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔

روسی یوکرینی تنازع پر بات کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ "روس اور یوکرین کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔" انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حالات میں امن معاہدے کے امکانات بہت کم ہیں، کیونکہ ان کے بقول، "بائیڈن انتظامیہ نے کچھ خطرناک عناصر کو امریکہ میں داخل ہونے دیا ہے۔"

اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ٹیم ایسے افراد کی شناخت کر کے انہیں ایک ایک کر کے ملک سے نکال رہی ہے، کیونکہ "ہم نہیں چاہتے کہ مزید برے لوگ امریکہ میں داخل ہوں۔"

مزیدخبریں