اسلام آباد: دفتر خارجہ پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ حملے 24 نومبر کی جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور جنگ بندی کے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جوابدہ بنائیں اور خطے میں مزید کشیدگی روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
دفتر خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان امن، انصاف اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور اس نازک موقع پر لبنانی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔