سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت خراب، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

05:34 PM, 6 Jun, 2025

لاہور: سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی اچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ان کے مختلف طبی معائنے اور ٹیسٹ جاری ہیں تاکہ ان کی صحت کی صورتحال کا تعین کیا جا سکے۔

خواجہ سعد رفیق کی حالت کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔

مزیدخبریں