عید سے قبل سبز مصالحہ جات سستے، وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس کا نتیجہ ہے: عظمیٰ بخاری

06:28 PM, 6 Jun, 2025

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل سبز مصالحہ جات سستے داموں دستیاب ہونا حکومت پنجاب کی موثر حکمت عملی اور گڈ گورننس کا ثبوت ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعلیٰ نے عید سے قبل مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے دن رات محنت کی اور مارکیٹ میں کسی چیز کی قلت نہیں ہونے دی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ عوامی حکومت کا عملی مظاہرہ ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں اس معاملے پر نہ اجلاس ہوئے اور نہ ہی کوئی عملی اقدامات دیکھنے میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آٹا، سبزیاں، پیاز، ٹماٹر سمیت بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے سستے سبز مصالحہ جات کی ریٹ لسٹوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

مزیدخبریں