وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

06:58 PM, 6 Jun, 2025

مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منیٰ میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک کی قیادت نے علاقائی امن، امت مسلمہ کے اتحاد اور معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزیدخبریں