پاکپتن میں جائیداد کے لیے بہن کا قتل، دونوں بھائی گرفتار

08:27 PM, 6 Jun, 2025

پاکپتن :پاکپتن میں جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، مقامی رہائشی کنول بشیر کو اُس کے سگے بھائیوں عامر اور عاصم نے جائیداد میں حصہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیا اور پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

ڈی پی او پاکپتن کے مطابق، دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   جائیداد کے لیے بہن کا قتل نہایت افسوسناک اور شرمناک ہے۔ خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد اور زیادتی ناقابلِ برداشت ہے۔ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔

مزیدخبریں