سونے کی قیمت میں دو روز کے دوران ریکارڈ کمی، فی تولہ نرخ میں بڑی گراوٹ

05:13 PM, 6 Jun, 2026

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دو دن میں مجموعی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 958 روپے کی کمی ہوئی۔ گزشتہ روز بھی فی تولہ نرخ میں 1469 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

آج مزید بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہو گیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 240 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے مقرر کی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں