مظفر آباد : وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر سیاسی مخالفین اور احتجاجی عناصر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بعض مخصوص عناصر اور ہزاروں ٹرولز آزاد کشمیر کے حالات بگاڑنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے انکشاف کیا کہ گزشتہ کئی روز سے اس غیر سیاسی اور غیر پارلیمانی جتھے سے بارہا رابطے کیے گئے، لیکن اس کے باوجود ان میں سے کوئی بھی مفاہمت یا مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے سخت الفاظ میں بتایا کہ ان عناصر کے ذمہ داران کا دعویٰ ہے کہ وہ ریاست کو سرنڈر کروا کر ہی کوئی بات کریں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بخوبی اندازہ ہے آپ کو اصل تکلیف کیا ہے۔ آپ، آپ کی جماعت، اور ہزاروں ٹرولز آزاد کشمیر کے حالات بگاڑنے پر تُلے ہیں۔ یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے۔
آزاد کشمیر حالات، 'ریاست پُرامن احتجاج کا حق دیتی ہے بلیک میلنگ کا نہیں'، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور
06:38 PM, 6 Jun, 2026