ٹیم میں تبدیلیاں کریں گے ، باقی میچ جیتنے کیلئے امید ہیں، فخرزمان

ٹیم میں تبدیلیاں کریں گے ، باقی میچ جیتنے کیلئے امید ہیں، فخرزمان

دبئی: پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی، امید ہے یہ ٹیم کے لیے اچھی ثابت ہوں گی۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اوپنرز اچھا آغاز دے رہے ہیں لیکن ان کو لمبا کھیلنا چاہیے کیوں کہ ہمارا مڈل آرڈر فارم میں نہیں ہے، سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 100 روپے میں فروخت کیلئے پیش کردی گئی

فخر زمان نے کہا کہ کرکٹ میں آپ کو ہر وقت اچھے کی امید رکھنی چاہیے، ہم بھی پرامید ہیں کہ بقیہ تمام میچ جیت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شکستوں کے باوجود ٹیم کا ماحول اچھا ہے لیکن ہارنے کے بعد مایوسی تو ہوتی ہے اس لیے لڑکے تھوڑے مایوس ہیں، ٹیم مینجمنٹ اس حوالے سے مطمئن ہے کہ لڑکے اچھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جیت نہیں مل پارہی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ریویو لینا چاہتے تھے لیکن امپائر نے کہا کہ آپ کے پاس ریویو نہیں ہے۔