امید ہے نواز شریف ہسپتال منتقل ہونے پر راضی ہو جائیں گے، مریم نواز

امید ہے نواز شریف ہسپتال منتقل ہونے پر راضی ہو جائیں گے، مریم نواز
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور:مریم نواز نے کہا کہ میں کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کیلئے جار ہی ہوں ، مجھے امید ہے کہ وہ ہسپتال منتقل ہونے پر راضی ہو جائیں گے. 

تفصیلات کے مطابق,ن لیگ کی  رہنما  مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے ایک  بیان میں کہا ہے کہ  میں کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کیلئے جار ہی ہوں ، دادی بھی میرے ہمراہ ہیں مجھے امید ہے کہ وہ ہسپتال منتقل ہونے پر راضی ہو جائیں گے دادی  والد صاحب کو منا لیں گے کیونکہ نوازشریف نے کبھی انہیں انکار نہیں کیا ہے .  

یاد رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ  روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت  ٹھیک نہیں  اور وہ ہسپتال منتقلی پر بھی راضی نہیں ہو رہے ہیں تاہم آج میں ان سے ملاقات کرنے جارہی ہوں اور دادی ماں بھی ساتھ ہیں ۔

مریم نواز نے آخر میں تمام کا ر کنوں اور چاہنے والوں  کو بے پناہ محبت ، دعاﺅں اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آپ کو نوازشریف کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے ۔