مسلمانوں کیلئے خوشخبری: سعودی عرب کا 2 سال بعد مکمل حج کرانے کا اعلان 

مسلمانوں کیلئے خوشخبری: سعودی عرب کا 2 سال بعد مکمل حج کرانے کا اعلان 
سورس: File

مکۃ المکرمۃ: دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خوشخبری ہے۔ سعودی عرب نے رواں سال بیرون ملک سے بھی عازمین کو حج کے لیے آنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سال حج دنیا بھر سے اور مملکت کے اندر سے آنے والے عازمین کے ساتھ ہوگا۔

وزارت حج و عمرہ ہر ملک کے لیے نظر ثانی شدہ کوٹہ مقرر کرے گی۔ دنیا بھر سے عازمین 2 سال کے عرصے کے بعد اس سال حج میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کی بیماری کی وجہ سے 2 سال سے سعودی عرب سے باہر سے آنے والے افراد حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں