خلائی سٹیشن پر پھنسے خلابازوں کی 9 ماہ بعد زمین پر واپسی کی تیاریاں

01:48 PM, 6 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا : ناسا کے خلاباز بیری بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز، جو گزشتہ سال جون میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) گئے تھے اور وہاں پھنس گئے تھے، اب نو ماہ کے طویل قیام کے بعد زمین پر واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

آئی ایس ایس سے ایک پریس کانفرنس میں، دونوں خلابازوں نے زمین پر واپس آنے کی اپنی توقعات کا اظہار کیا اور اس دوران انہوں نے اس مقام کو چھوڑنے کے بارے میں اپنی یادوں کا بھی ذکر کیا، جہاں انہوں نے اتنا طویل عرصہ گزارا۔

ناسا کے مطابق، یہ مشن گزشتہ موسم گرما میں شروع ہوا جب بیری بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز آئی ایس ایس کا سفر کر رہے تھے۔ اس دوران کیپسول میں خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے ناسا نے خلابازوں کی حفاظت کو ترجیح دی اور ان کے زمین پر واپس آنے میں تاخیر ہوئی۔

یہ مشن 5 جون کو اس وقت شروع ہوا تھا جب سنیتا ولیمز، بیری بوچ ولمور اور دو انجینئرز بوئنگ کے سٹار لائنر کیپسول میں خلائی سٹیشن کی طرف روانہ ہوئے تھے۔ اس مشن کا اصل اختتام 13 جون 2024 کو ہونا تھا، لیکن اب خلابازوں کو 9 ماہ کی طویل مدت کے بعد زمین پر واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں