نیویارک: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے آبی دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے۔
عاصم افتخار نے الزام لگایا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کر دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کے منصفانہ استعمال کے لیے 1960 میں طے پایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پانی کا بطور ہتھیار استعمال علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور پاکستان اس عمل کو مسترد کرتا ہے۔
عاصم افتخار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی پابندی کروائے تاکہ پانی کے وسائل پر تنازعہ حل ہو اور خطے میں امن قائم رہے۔