مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث چھ دن بعد پاکستان میں پہلی پرواز کی آمد

09:35 AM, 6 Mar, 2026

کراچی: مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث پانچ دن بعد پہلی پرواز پاکستان پہنچی۔ دبئی سے نجی ایئر لائن کی یہ پرواز 28 فروری سے دبئی میں پھنسے 300 سے زائد مسافروں کو لیکر کراچی پہنچی۔

واضح رہے کہ جنگ کے باعث فضائی بحران شدت اختیار کر گیا تھا اور پانچ دن میں 8 ممالک کی پروازیں منسوخ ہونے سے 20 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے تھے۔ پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے مسلسل چھٹے روز پروازیں متاثر رہیں اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے 35، لاہور سے 29، ملتان سے 12، اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12، فیصل آباد سے 6 اور کوئٹہ سے 2 پروازیں شامل تھیں۔

دوسری جانب خلیجی ممالک میں ہنگامی انخلا کے لیے دبئی، ابوظہبی اور شارجہ ایئرپورٹس سے 167 خصوصی پروازیں چلائی گئی تھیں۔ حملوں کی وجہ سے ریاض اور دمام میں فضائی آپریشن بھی متاثر ہوئے، جہاں بدھ کو 57 پروازیں منسوخ اور 46 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

مزیدخبریں