کراچی : کراچی سے دبئی، دوحہ، ابوظبی، شارجہ اور بحرین کے لیے آج 21 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ لاہور سے دبئی، دوحہ، شارجہ، کویت، دمام اور ابوظبی کے لیے 27 پروازیں متاثر ہوئیں۔
اسلام آباد سے دوحہ، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کے لیے 29 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 14 روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ پشاور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی، شارجہ اور جدہ کے لیے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 4 شیڈول پر ہیں۔
ملتان سے دوحہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور دمام کے لیے 8 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 7 روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور جدہ کے لیے 7 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ 2 پروازیں آپریٹ ہونے کی توقع ہے۔ کوئٹہ سے شارجہ اور دبئی کی تمام 4 پروازیں آج آپریٹ ہونے کی امید ہیں۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر 1,130 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔