اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی عائد کر دی

12:36 PM, 6 Mar, 2026

غزہ : اسرائیل نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہشام ابراہیم نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل اور خطے میں جوابی حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ یروشلم کے قدیم شہر میں موجود تمام مقدس مقامات، جن میں مسجدِ اقصیٰ، مغربی دیوار اور چرچ آف ہولی سیپلکر شامل ہیں، جمعے کے روز بند رہیں گے اور کسی بھی عبادت گزار یا زائرین کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مسجدِ اقصیٰ کے سینئر امام شیخ عکرمہ صبری نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی حکام ہر موقع پر مسجدِ اقصیٰ کو بند کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو بلا جواز ہے۔

مزیدخبریں