ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں سفارتی پیش رفت

11:22 AM, 6 Mar, 2026

تہران : سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے خلاف اپنی فضائی حدود، سمندر یا سرزمین استعمال نہیں کرے گا اور اس فیصلے پر ایران سعودی عرب کا شکر گزار ہے۔

ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ ایران نے سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے یا آئل ریفائنری پر حملہ نہیں کیا، اور تہران جہاں بھی جوابی حملہ کرتا ہے، اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کی ہیں۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکا کو جنگ کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی اور یہ جنگ ان کی مرضی سے چل رہی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل داغے ہیں اور سعودی عرب اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزیدخبریں