ترک صدر اردوان کی آذربائیجان پر ڈرون حملوں کی مذمت

02:15 PM, 6 Mar, 2026

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انقرہ میں صدارتی محل میں افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے جو ہمسائیگی اور برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچائے۔

اردوان نے ایران کو مشورہ دیا کہ وہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔دوسری جانب ایران نے آذربائیجان پر حملوں کی تردید کی ہے اور پہلے بھی ترکی پر میزائل حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترکی کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

مزیدخبریں