ایران نے سب کچھ کھو دیا، امریکا فوجی مداخلت سے گریز کرے گا ، ٹرمپ

11:42 AM, 6 Mar, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنی فوج اور دیگر اہم صلاحیتیں کھو دی ہیں اور جو کچھ کھو سکتا تھا، کھو چکا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے لیے ایران میں فوجی کارروائی کرنا وقت کا ضیاع ہوگا۔

امریکی صدر نے ایرانی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ایک اچھا لیڈر ہونا چاہیے اور موجودہ حکام امریکی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ انہوں نے ایرانی کردوں پر بھی زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف کارروائی میں حصہ لیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جلد ایسے اقدامات کرے گا جو تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم کریں اور ایران میں نئے رہنما کے انتخاب میں کردار ادا کرے گا، بالکل وینزویلا کی طرح۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ خامنہ ای کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای ناقابل قبول ہے اور ایسی پالیسیاں جاری رکھنے والے کسی بھی ایرانی لیڈر کو امریکا قبول نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں