ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

01:27 PM, 6 Mar, 2026

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے 7 میچز میں 76.60 کی اوسط اور 160.25 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 383 رنز بنائے، اور ایک ٹی 20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں بھی سکور کیں، اور یہ واحد بیٹر ہیں جنہوں نے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنائیں۔

اس کے علاوہ، آئی سی سی نے انڈیا کے سنجو سیمسن، انگلینڈ کے ول جیکس، جنوبی افریقہ کے لونگی نگیدی اور ایڈن مارکرم کو بھی نامزد کیا۔ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور امریکا کے شاڈلے فن سکولویک بھی بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں