ملکی معیشت کے لیے بڑی نوید: رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے متجاوز

فروری 2026 میں 3,444 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ؛ امریکہ، برطانیہ اور چین سمیت عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد

05:39 PM, 6 Mar, 2026

کراچی : پاکستان میں معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے عمل میں نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، فروری 2026 کے دوران ملک میں 3 ہزار 444 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 49 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستانی مارکیٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ 44 نئی کمپنیوں میں چینی شہریوں نے ڈائریکٹر شپ حاصل کی ہے۔امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا کے افراد نے مائننگ، ٹریڈنگ اور آئی ٹی سیکٹرز میں نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائی ہیں۔مجموعی طور پر 82 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی شراکت داری ریکارڈ کی گئی ہے۔
نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں صوبہ پنجاب سرفہرست رہا۔سرمایہ کاروں نے سب سے زیادہ دلچسپی ٹیکنالوجی اور سروسز کے شعبوں میں دکھائی۔    آئی ٹی اور ای کامرس: 723 نئی کمپنیاں (سرِفہرست)،    ٹریڈنگ: 531 کمپنیاں،    سروسز: 434 کمپنیاں،    رئیل اسٹیٹ: 323 کمپنیاں۔
اس کے علاوہ مائننگ، ٹیکسٹائل، تعلیم، صحت، کھیلوں کے سامان اور الیکٹرک گڈز کے شعبوں میں بھی نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا ہے، جو ملک میں صنعتی تنوع کی علامت ہے۔

مزیدخبریں