پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارش: نائب وزیراعظم کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے متوقع

10:24 PM, 6 Mar, 2026

اسلام آباد: وزارتِ پٹرولیم نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ملکی ذخائر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات مرتب کر لی ہیں۔ ان نئی قیمتوں کا حتمی اعلان آج رات ہونے کا امکان ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
اس حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے موجودہ ذخائر اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کا موازنہ کیا گیا تاکہ عوام پر بوجھ کو کم سے کم رکھا جا سکے۔
 ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی لائن کو برقرار رکھنے اور مصنوعی قلت کے سدِباب کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ وزارتِ پٹرولیم کی تیار کردہ سمری اب وزیراعظم کی حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، جس کے بعد وزارتِ خزانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

مزیدخبریں