بھارت نے پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزہ کا حصول بھی ناممکن بنا دیا

بھارت نے پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزہ کا حصول بھی ناممکن بنا دیا

اسلام آباد: نہتے کشمیریوں، معصوم اقلیتوں اور پڑوسیوں کے بعد انسانیت بھارت کے نشانے پر ہے۔ گزشتہ روزمعصوم طلبا کی بھارت سے بے دخلی کے بعد  ایک اور گھناونا قدم اٹھا تے ہوئے بھارت نے پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزہ کا حصول  بھی ناممکن بنا دیا۔  سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے کسی مریض کو علاج کیلئے بھارت کا ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔

بھارتی فیصلے سے ہزاروں پاکستانی مریض متاثر ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ دل، جگر اور گردہ کے امراض میں مبتلا لاکھوں افراد علاج کی غرض سے بھارت جاتے ہیں۔اس حوالے سے  پاکستان نے  بھارتی سفارتکارکودفترخارجہ بلاکراظہار تشویش بھی کی۔ سفارتی ذرائع  کے مطابق میڈیکل ویزہ کے معاملے پر بھارتی سفارتکار کو گزشتہ ہفتے بلایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں