اپریل میں گندم کی برآمدات کا حجم ریکارڈ 3 لاکھ ٹن سے متجاوز

12:34 AM, 6 May, 2018

اسلام آباد: رواں برس اپریل کے دوران گندم کی برآمدات میں ریکارڈ اضافے سے برآمدات کا حجم 3لاکھ ٹن سے تجاوز کرگیا جو ملکی تاریخ میں ایک ماہ کے دوران کی جانے والی گندم کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔ 

وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے برآمدات کے چیئرمین محمود مولوی نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے اختتام تک سمندر کے ذریعے گندم کا برآمدی ہدف1.4 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کے اقدامات سے مارچ 2018ءکے دوران سمندری راستے سے 2 لاکھ 41 ہزار 522 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت 47 ملین ڈالر سے زائد رہی ہے جب کہ اپریل کے دوران برآمدات 3 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2017ء میں حکومت نے گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کیلئے 23 ملین ٹن کا ہدف مقرر کیا تھا تاکہ ملک میں موجود گندم کے اضافی ذخیرہ کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔

محمود مولوی نے کہا کہ مئی 2018ءکے آخرتک 1.4 ملین ٹن گندم کا برآمدی ہدف حاصل کرلیا جائے گا جو ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔ 

چیئرمین کمیٹی نےبتایا کہ بنگلا دیش، انڈونیشیا، ویتنام ، دبئی اورعمان سمیت مختلف ممالک کو گندم برآمد کی جارہی ہے۔
 

مزیدخبریں
Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0