مسافر طیارے کے تباہ ہونے پر پاکستان کا روس سے اظہار افسوس

05:33 PM, 6 May, 2019

اسلام آباد : پاکستان نے ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران جانی نقصان پر روس سے اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پاکستانی قوم اور اپنی جانب سے پیغام میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

واضح رہے کہ روسی مسافر جہاز سیخوئی 100 کی ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارے میں سوار اکتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

مزیدخبریں