دبئی ایکسپو آئندہ سال تک کیلئے  ملتوی

دبئی ایکسپو آئندہ سال تک کیلئے  ملتوی


دبئی:کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد متحدہ عرب امارات کے تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی میں رواں سال ہونے والی بین الاقوامی ایکسپو نمائش آئندہ سال اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی نمائشوں کے بیورو نے ایکسپوکے ذمہ داران اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ایکسپو 2020 دبئی کی تاریخ تبدیل کرکے اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 کے درمیان منعقد کرنے کی باضابطہ منظوری دی ہے۔

ایکسپو دبئی کے انعقاد کے لیے اس میں حصہ لینے والے اداروں اور کمپنیوں کی رائے کے مطابق یکم اکتوبر 2021 سے 31مارچ 2022 کے درمیان یہ نمائش منعقد کی جائے گی۔

نمائش کے انعقاد میں تاخیر دنیا بھر میں پھیلے کرونا وائرس کی وجہ سے کی گئی ہے