عوامی فنڈز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر قطر کے وزیر خزانہ گرفتار

عوامی فنڈز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر قطر کے وزیر خزانہ گرفتار
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دوحہ: عوامی فنڈز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کیخلاف مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ 
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری شعبے سے متعلق جرائم سے متعلق دستاویزات اور رپورٹس کے جائزے کے بعد لیا گیا ہے۔ 
قبل ازیں قطر نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ کیخلاف تحقیقات جاری ہیں اور اٹارنی جنرل نے وفاقی وزیر خزانہ علی شریف کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ 
رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عوامی فنڈز کا غلط استعمال کیا البتہ اس حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ 
خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خزانہ علی شریف 2013ءسے اپنے عہدے پر براجمان ہیں اور فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔