مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 2 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ہیں۔ 
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس دوران ناصرف چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا بلکہ بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں زیر تعلیم تھے۔ 
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا اور لاشوں کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔
دوسری جانب متعصب مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وفاقی اکائی میں شامل کرنے کے بعد اب اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں بھی کرلیں تاکہ الیکشن میں اپنی جماعت کو باآسانی جتوایا جا سکے۔ 
پاکستان نے بھارت کی جانب سے کی گئی ان حلقہ بندیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا اور بھارت کے پاکستان میں تعینات ناظم الامورکو وزارت خارجہ میں بلایا اور انہیں ڈیمارش سونپا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں