آزاد کشمیر کے بعد گلگت بلتستان سے بھی پی ٹی آئی کی چھٹی ، بجٹ سے قبل خالد خورشید کو ہٹانے کا فیصلہ 

آزاد کشمیر کے بعد گلگت بلتستان سے بھی پی ٹی آئی کی چھٹی ، بجٹ سے قبل خالد خورشید کو ہٹانے کا فیصلہ 
سورس: file

گلگت : آزاد کشمیر کے بعد گلگت بلتستان سے بھی تحریک انصاف کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن اور تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ خالد خورشید کی جگہ وزیر خزانہ جاوید منوا یا سینئر وزیر راجہ ذکریا کو وزیر اعلی بنایا جائے گا۔ 

گلگت بلتستان کے اخبار باد شمال میں شائع امتیاز علی تاج کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں ان ہاؤس تبدیلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے نئے امیدواروں کو تحریک انصاف کے 13 اور اپوزیشن کے تمام ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ بجٹ سے قبل عمران خان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ ذکریا کو بلتستان ریجن کے ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ جاوید منوا کا پلڑا بھاری ہے۔ نئی اتحادی حکومت میں تحریک انصاف فارورڈ بلاک ، پیپلز پارٹی ، نوازلیگ ، جے یو آئی اور اسلامی تحریک شامل ہوں گی۔ 

مصنف کے بارے میں