کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت ہوا، جبکہ ڈالر بھی سستا ہو گیا۔ 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 780 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ کا اختتام معمولی منفی رہا تھا، جب انڈیکس صرف 11 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 102 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب، فاریکس مارکیٹ میں بھی کاروبار کا آغاز قدرے مثبت رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا، جبکہ گزشتہ روز ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔