ایران امریکہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت؛ عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتیں گر گئیں

08:01 AM, 6 May, 2026

واشنگٹن/ لندن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے اشارے اور 'پروجیکٹ فریڈم' کی معطلی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان سمیت عالمی برادری کی سفارتی کوششوں کے باعث خطے میں جنگ کے بادل چھٹنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 'ٹرتھ سوشل' پر جاری اپنے بیان میں دنیا کو حیران کر دیا کہ آبنائے ہرمز میں جاری فوجی آپریشن 'پروجیکٹ فریڈم' کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
برطانوی خام تیل (Brent) کی قیمت 4 فیصد کمی کے بعد 110 ڈالر فی بیرل پر آگئی،امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں بھی 4 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 102 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ ابوظہبی کی آئل کمپنی کے تیل کی قیمت 2 فیصد کمی کے ساتھ 105 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
دفاعی اور معاشی ماہرین اس صورتحال کو عالمی امن کے لیے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں