بلوچستان: رکھنی اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 5 ریکارڈ، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

12:05 PM, 6 May, 2026

رکھنی/ کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع رکھنی اور اس کے مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر کھلے مقامات پر جمع ہو گئی۔
زلزلہ پیما مرکز نے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی ہے۔ زلزلے کا مرکز رکھنی کے قریبی علاقے میں، یعنی رکھنی سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔ زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق، فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

مزیدخبریں