وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا سملی ڈیم کا تفصیلی دورہ؛ اسلام آباد کے لیے پانی کا ذخیرہ بڑھانے کا فیصلہ، توسیع کے لیے قابلِ عمل پلان طلب

01:44 PM, 6 May, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیم کی کارکردگی اور اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سملی ڈیم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور یہاں سے شہر کو تقریباً 40 فیصد پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

دورانِ دورہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت میں پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر سملی ڈیم کی توسیع کے لیے متعلقہ حکام سے ایک جامع اور قابلِ عمل پلان فوری طور پر طلب کر لیا۔ وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈیم کی توسیع سے پانی کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا، جس سے اسلام آباد کے شہریوں کو گرمیوں اور عام دنوں میں پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں