ناکام عاشقوں کو عشق کے درد سے نکالنے کا انوکھا حل

ناکام عاشقوں کو عشق کے درد سے نکالنے کا انوکھا حل

ہنوئی:دنیا میں ہر انسان کو زندگی میں کبھی نہ کبھی عشق میں ناکامی ضرور ہوتی ہے ، اور انسان کو چاہتے نہ چاہتے یہ مشکل وقت سے گزرنا پڑتا ہے۔بہت ہی کم لوگ ایسے ہونگیں جن کو اس درد سے نہ گزرنا پڑا ہو۔ انسانوں کی اس مشکل کے پیش نظر ویت نام میں ایک ایسا بازار ہے جہاں ناکام عاشقوں کی یہ مشکل آسان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ بازار دارالحکومت ہنوئی میں ہے جہاں عشق میں ناکام ہونے والے لڑکے لڑکیاں محبت کی وہ نشانیاں لا کر فروخت کرتے ہیں جو انہیں محبت رفتہ کی یاد دلاتی ہیں۔ان میں انگوٹھیاں، ملبوسات، پرفیوم، موم بتیاں اور دیگر سامان شامل ہوتا ہے۔

   عشق میں ناکام ہونے والوں کا کہنا ہے کہ  محبوب سے وابستہ چیزوں کی فروخت ان کو زندگی میں آگے بڑھنےمیں مدد دیتی ہے  ۔