زیادہ ٹی 20کلین سویپ ،پاکستان ورلڈریکارڈ کامالک بن گیا

زیادہ ٹی 20کلین سویپ ،پاکستان ورلڈریکارڈ کامالک بن گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

دبئی :پاکستان نے یواے ای میں آسٹریلیاکے بعد نیوزی لینڈکو بھی کلین سویپ کرکے ٹی20کی تاریخ میں اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قومی ٹیم تین میچز کی سیریزمیں 5 کلین سویپ مکمل کرنے والی دنیاکی پہلی ٹیم بن گئی ،ویسٹ انڈیز2 جبکہ سری لنکا، آسٹریلیااور نیوزی لینڈایک ایک بار پاکستان کے ہتھے چڑھے۔

افغانستان نے بنگلہ دیش ،آئرلینڈ اور یواے ای جبکہ بھارت نے آسٹریلیا اورسری لنکا کو اس خفت سے دوچار کیا۔

آسٹریلیا ،بنگلہ دیش،آئرلینڈ،نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز اور یو اے ای ایک ایک بار مخالف ٹیم کو کلین سویپ کیا۔