آرمی چیف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، دورہ چین پر تبادلہ

 آرمی چیف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، دورہ چین پر تبادلہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دورہ چین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں دورہ چین اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ شب اپنا پہلا سرکاری دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔ دورہ چین کے دوران دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ چین سے امدادی پیکج کا فوری اعلان نہ ہوسکا، لیکن اس حوالے سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔