شاہ محمود قریشی نے پولیس وردی کی توہین کی، حکومت اپنی اتحادی جماعت کے رہنما کیخلاف کارروائی کرے: ترجمان پنجاب پولیس 

شاہ محمود قریشی نے پولیس وردی کی توہین کی، حکومت اپنی اتحادی جماعت کے رہنما کیخلاف کارروائی کرے: ترجمان پنجاب پولیس 
سورس: File

لاہور: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی طرف سے پنجاب پولیس کی وردی کو گالی دینے پر پنجاب پولیس کی طرف سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ہزاروں شہدا کی امین پنجاب پولیس کی وردی کو گالی دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ پولیس کو وزیر آباد واقعہ میں جاں بحق اور زخمی تمام افراد سے ہمدردی ہے۔ 

ترجمان کے مطابق اس سانحے کی حساسیت کے پیش نظر مقامی پولیس کی طرف سے انتہائی احتیاط ناقابل فہم نہیں ہے۔ پولیس ہر قسم کے مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس یونیفارم کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں