واٹس ایپ چینلز کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

02:55 PM, 6 Nov, 2025

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اپنے چینلز کے لیے ایک دلچسپ فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کے ذریعے صارفین چینل کو زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے دوسرے افراد کو فالو کرنے کی دعوت دے سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، اس فیچر کی ابتدائی آزمائش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ اس فیچر کے تحت، چینل کے ایڈمنز اپنے کانٹیکٹس میں شامل افراد کو چینل کو فالو کرنے کی دعوت بھیج سکیں گے۔ ایڈمنز چینل کی سیٹنگز میں جا کر اپنے فون میں موجود نمبرز کو منتخب کر کے دعوت بھیج سکتے ہیں۔

دعوت نامے کے ذریعے صارفین کو ایک میسیج موصول ہوگا، جس پر کلک کر کے وہ آسانی سے چینل کو فالو کر سکیں گے۔ یہ فیچر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، اور جلد ہی مزید صارفین تک رسائی دی جائے گی۔

مزیدخبریں