پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

12:57 PM, 6 Nov, 2025

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے چوتھے روز تیزی دیکھنے کو ملی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 60 ہزار 590 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یہ اضافہ گزشتہ روز کے اختتام پر ایک لاکھ 59 ہزار 578 پوائنٹس کی حد پر بند ہونے کے بعد ہوا ہے۔

اس تیزی کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا اور ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی حد کو دوبارہ عبور کیا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آئی، اور ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہو کر 280.84 روپے تک پہنچ گئی، جب کہ گزشتہ روز یہ 280.86 روپے پر تھا۔

مزیدخبریں