نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی کامیابی پر صدر ٹرمپ کا یوٹرن ، تعاون کا عندیہ دے دیا

02:16 PM, 6 Nov, 2025

نیو یارک: نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسی میں یوٹرن لیتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن سے پہلے ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ممدانی منتخب ہوئے تو وہ ان کے منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم نہیں کریں گے، لیکن اب صدر نے کہا کہ "ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتے ہیں۔"

میامی میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نیو یارک کامیاب ہو اور "ہم ممدانی کی تھوڑی بہت مدد کریں گے۔" انہوں نے ایک اور انٹرویو میں بھی کہا کہ ممدانی کو واشنگٹن کے ساتھ نیا تعلق قائم کرنا چاہیے، اور اگر تعاون نہیں کیا گیا تو انہیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ "اگر ظہران ممدانی کامیاب ہونا چاہتے ہیں، تو انہیں واشنگٹن کا احترام کرنا ہوگا۔"

مزیدخبریں